کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سابق صدر پاکستان عارف علوی کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کےخلاف درخواست کی سماعت ہوئی-عدالت نےجواب جمع نہ کرانےپرتفتیشی افسرکوشوکازجاری کردیا-تفتیشی افسر ایک بار پھر سماعت کے دوران پیش نہیں ہوئے- تفتیشی افسر آئندہ سماعت پر ہر صورت پیش ہو۔عدالت نے سماعت 25 جون تک ملتوی کردی-
گزشتہ سماعت پرعدالت نےسابق صدرکےاکاؤنٹ سےدس لاکھ روپےتک رقم نکلوانےکی اجازت دی تھی-سابق صدر عارف علوی، انکی اہلیہ اور بچوں کے بینک اکاؤنٹس منجمد کردیئے گئے ہیں-ایف آئی اے نے انکوائری کی بنیاد پر پوری فیملی کے بینک اکاؤنٹس منجمد کئے-پوری فیملی کے اکاؤنٹس منجمد کرنے سے روز مرہ کے اخراجات پورے کرنا مشکل ہو گئے ہیں-
ہمیں علم ہوا ہے کہ اینٹی منی لانڈرنگ کے الزامات کی انکوائری کی جارہی ہے-لیکن ہمیں کوئی دستاویز فراہم نہیں کی جارہی-یہ سب انکوائریاں سیاسی بنیادوں پر کی جارہی ہیں-سابق صدر کو انکی سیاسی وابستگی کی سزا دی جارہی ہے-


