انسانی اسمگلنگ کا مقدمہ،صارم برنی کی دفعات میں تبدیلی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)دستاویزات میں ردوبدل اور انسانی اسمگلنگ کا مقدمہ،ملزم صارم برنی کی دفعات میں تبدیلی اور کیس کی منتقلی کی خلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی-درخواست پر ٹرائل کورٹ کی ڈائری کی بنیاد پر آفس اعتراضات تھے-آپ نے آفس اعتراضات دور نہیں کئے-ابھی بھی درخواست پر آفس اعتراضات ہیں-ہم نے ٹرائل کورٹ میں دفعات کی تبدیلی کی درخواست دائر کی تھی-

تفتیشی افسر نے کیس وفاقی اینٹی کرپشن عدالت میں منتقلی درخواست دائر کی-عدالت نے ہمیں سنے بغیر تفتیشی افسر کی درخواست منظور کی-ہمیں عدالتی فیصلے کی نقول بھی نہیں دی گئی ہے-آپ نے سرٹیفائڈ کاپی کے حصول کے لئے کہاں درخواست دی ہے-

آپ نے رجسٹرار کو درخواست دی کہ ٹرائل کورٹ فیصلے کی نقول فراہم نہیں کررہی-آپ نے فیصلے کی نقول نہیں لگائی اور ہم سے استدعا کررہے ہیں کہ فیصلے کو معطل کردیں-ہم فیصلہ کیسے معطل کردیں جب وہ ہمارے سامنے ہے ہی نہیں-عدالت نے اعتراضات دور نا کرنے پر صارم برنی کی درخواست مسترد کردی دوسری درخواست واپس لینے پر عدالت نے نمٹا دی-

اپنا تبصرہ بھیجیں