کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)گورنرسندھ کے دفتر کو تالہ لگانے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی-پرنسپل سیکرٹری گورنر ہاؤس کی جانب سے عمل درآمد رپورٹ عدالت میں پیش ہوگئی-عدالتی حکم پر عمل درآمد کرتے ہوئے اویس قادر شاہ کو گورنر ہاؤس میں تمام سہولیات کے ساتھ رسائی دے دی گئی ہے-گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی جانب سے وکیل عابد زبیری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوگئے-
کیا عدالتی حکم پر عملدرآمد ہوگیا ہے، عدالت کا وکیل درخواست گزار سے استفسار ہوگیا-عدالتی حکم پر عملدرآمد ہوگیا، قائم مقام کو گورنر ہاؤس میں رسائی دے دی گئی-میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی جانب سے پیش ہوا ہوں-قائم مقام گورنر، گورنر ہاؤس کا مکمل اختیار نہیں ہے-پھر بھی ان کو اجازت دے دی گئی تھیں-عدالتی فیصلے پر عملدرآمد ہوگیا، اب درخواست غیر موثر ہے-عدالت نے سید اویس شاہ کی درخواست نمٹا دی-
دو جون سے کامران ٹیسوری بیرون ملک ہیں-قائم مقام گورنر سندھ نے جب سے چارج لیا ہے انہیں گورنر ہاؤس میں رسائی نہیں دی جارہی تھی-قائم مقام گورنر سندھ کو گورنر ہاؤس میں دفتری امور سے روکنا آئین کے آرٹیکل 104 کی خلاف ورزی ہے-


