نوجوانوں میں کاروبا ری صلاحیتوں کواجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے

کرا چی(ایچ آراین ڈبلیو)عثمان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی(UIT)یونیورسٹی میںمحکمہ کھیل امورنوجوانان حکومت سندھ کی جانب سے
ENTREPRENERSHIP FOR ECONOMIC EMPOWERMENT OF YOUTH OF SINDH کےعنوان سےمنعقدہ سیمینار کے موقع پرسابق صدر KATI،چیئرمین پاکستان بزنس گروپ،بانی “بنو کاروباری پروگرام”فراز الرحمان،ماہر امیج پروسیسنگ،بین الاقوامی مقررپروفیسرانریک نیوا(اسپین)، ڈپٹی ڈائریکٹریوتھ افیئرزسید حبیب اللہ،سی ای او،غزالی ہربل حمیرہ ناز،سی ای او،اسکائی ٹیک نمایرہ منظور،ڈائریکٹر، آئی یو کورعمیر احمد اور دیگرنے طلباءو طالبات کو اپنے تجربات سے آگاہ اس موقع پرفراز الرحمان نے کہاکہ سندھ کے نوجوانوں میں کاروبا ری صلاحیتوں کو اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اور ایسے پلیٹ فارمز نوجوانوں کو نہ صرف رہنمائی فراہم کرتے ہیں بلکہ ا±ن کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کا حوصلہ بھی دیتے ہیںانہوںنے کہاکہ نوجوان ہمارے ملک کا سرمایہ ہیں اور ان کی معاشی خودمختاری ملک کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہے میری ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ نئے کاروباری ذہنوں کو سہارا دیا جائے اور انہیں ایک ایسا ماحول فراہم کیا جائے جہاں وہ خود مختار ہو کر معیشت میں مثبت کردار ادا کریںفراز الرحمان نے کہاکہ بنو کاروباری پروگرام کا مقصد بھی یہی ہے کہ نوجوانوں کو عملی تربیت دے کر انہیں ایک مضبوط اور خود کفیل پاکستان کی بنیاد کا حصہ بنایا جائے میں حکومت سندھ اور ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ افیئرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے اس اہم مقصد کے لیے یہ زبردست اقدام اٹھایااس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹریوتھ افیئرزسید حبیب اللہ نے کہا کہ نوجوانوں کو امپاور بنا کر پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل کیا جا سکتا ہے کیونکہ پاکستان کی 76فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے نوجوان کسی بھی ملک کا سب سے قیمتی سرمایہ ہوتے ہیںانہوںنے کہاکہ سندھ کے نوجوانوں کے لیے روزگار اور کاروبار کے مواقع پیدا کرنا صرف ایک فلاحی عمل نہیں بلکہ قومی فریضہ ہے آج کے جدید دور میں نوجوانوں کو روایتی ملازمت کے انتظار کے بجائے خود کفیل اور خود روزگار کی راہ پر گامزن کرنے کی ضرورت ہے سید حبیب اللہ نے کہا کہ یہ سیمینار نوجوانوں کے لیے ایک سنہری موقع ہے کہ وہ کامیاب کاروباری شخصیات سے سیکھیں، نئے آئیڈیاز حاصل کریں اور اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ کرنا سیکھیںمیری دلی خواہش ہے کہ سندھ کے تعلیمی ادارے ایسے پروگرامز کا باقاعدگی سے انعقاد کریں تاکہ طلبہ و طالبات اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کے لیے درکار رہنمائی حاصل کر سکیں انہوںنے کہاکہ ہمیں ایک ایسا پاکستان تعمیر کرنا ہے جہاں ہر نوجوان کے پاس ترقی کا موقع ہو، اور وہ معاشی طور پر مضبوط ہو کر دوسروں کے لیے بھی روزگار کا ذریعہ بنے تقریب کے اختتام پر تمام مہمانان اور شرکاءنے شاندار سیمینار کے انعقاد پر صوبائی وزیر سید سردار محمد بخش خان مہر اور سیکریٹری اسپورٹس عبدالعلیم لاشاری کا بھی شکریہ ادا کیا-

اپنا تبصرہ بھیجیں