منکرین ختم نبوت اسلام اور آئین پاکستان کے مطابق غیر مسلم اقلیت ہیں،علامہ عبد القادر شیرازی

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو)جماعت اہلسنّت کراچی کےچیف آرگنائزرعلامہ سیدعبد القادر شاہ شیرازی نے کہا کہ منکرین ختم نبوت اسلام اور آئین پاکستان کےمطابق غیرمسلم اقلیت ہیں متفقہ طے شدہ قوانین میں تبدیلی کی باتیں کرنے والے سیاستدان اپنے ایمان کی فکر کریں۔ریاستی ادارے پرویز رشید کے بیانات کا نوٹس لیں۔عقیدہ ختم نبوت پر غیر متزلزل ایمان تک کوئی انسان مسلمان ہو ہی نہیں سکتا۔ناموس رسالت و ختم نبوت کاتحفظ صرف علماء اورمذہبی طبقےکا نہیں پوری ملت اسلامیہ کی ذمہ داری ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جما عت اھلسنّت ضلع کیماڑی و ٹاؤنز کے عہدیداران کی حلف برداری کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔

جما عت اھلسنّت کراچی ضلع کیماڑی،ضلع وسطی وذیلی ٹاؤنز کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف بردار ی کا انعقاد کیا گیا ناظم کراچی سید رفیق شاہ نے دستوری حلف لیا۔ بعد ازاں سید رفیق شاہ نے ذمہ داران سے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلاف کے طریقوں کے مطابق دین کی ترویج اورملک کے استحکام کیلئے جدو جہد کر تے رہیں گے۔ تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ علمائے کرام اور صوفیائے عظام نے ہمیشہ اپنی زندگی کو دین اور انسانیت کی خدمت کے لیے وقف کیا، اور ہمیں ان کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرناہوگا۔انہوں نے زور دیا کہ نوجوان نسل کو صوفیائے عظام کی تعلیمات سے روشناس کرانے کے لیے تعلیمی اور سماجی سطح پر مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ نو منتخب عہدیداران پر بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ عقائد و نظریات اور نیک مقاصد کے حصول کے لیے بھرپور کردار ادا کریں۔ انہوں نے جماعت کے اراکین کو ہدایت کی کہ وہ صوفیائے کرام کی تعلیمات کو عام کرتے ہوئے محبت، رواداری، اور بھائی چارے کے پیغام کو مزید پھیلائیں۔

تقریب حلف برداری میں ڈاکٹر سید عبد الوہاب قادری،علامہ شوکت حسین سیالوی،علامہ محمد میاں نوری،غفران احمد،علامہ وزیر علی نقشبندی،مولانا ظہور حسینی،مفتی فیاض قادری،اسد جواد شروانی،مفتی فیصل رشید،مولانا سید فخر الحسن شاہ،علامہ بخت منیر،مولانا تنزیل رضا ترابی،مولانا فرحان شیخ،مولانا خالد مسعوداختری،علامہ فیصل اختر القادری،علامہ یعقوب ترابی،علامہ صغیر چشتی،محمد اصغر علی،شہزاد قادری،محمد عامر شیخ،،مولانا عباس رضا الباروی،ارشاد علی خان،صاحبزادہ فرید الحق چشتی،محمد عمران قادری و دیگر ذمہ داران بھی شریک ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں