کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سندھ ہائیکورٹ نے قائمقام گورنر سندھ اویس قادر شاہ کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا-عدالت کا پرنسپل سیکرٹری گورنر سندھ کو قائممام گورنر اویس قادر کو گورنر ہاؤس میں رسائی فراہم کرنے کا حکم-پرنسپل سیکرٹری رہائشی کمروں کے علاؤہ دفتری امور کی انجام دہی کے لیے گورنر ہاؤس میں رسائی فراہم کریں-
سندھ حکومت پرنسپل سیکرٹری گورنر ہاؤس کے اقدام کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کرسکتی ہے-عدالتی حکم نامے کی نقول چیف سیکرٹری سندھ ،پرنسیل سیکرٹری گورنر ہاؤس اور پرنسپل سیکرٹری برائے صدر پاکستان کو ارسال کیے جائیں-


