کراچی (ایچ آراین ڈبلیو)جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ سید شاہ عبد الحق قادری نے کہا کہ دینی اصولوں پر استقامت کامیابی کی کنجی ہے،مسلمان حق و سچائی کا علمبردار ہوتا ہے جو لوگ قرآن و سنت کی اتباع کرتے ہیں انہیں عروج و منزلت حاصل ہوتی ہے۔جب تک ہم خود شریعت کی پابندی نہیں کریں گے دوسروں پر ہماری نصیحت کا کوئی اثر نہیں ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ دن مرکز جما عت اھلسنّت میں کراچی ڈویژن،علماء کونسل،مساجد کمیٹی،ضلعی امیر و ناظم،چیف آرگنائز ر کے مشترکہ اجلاس میں کیا۔ انہوں نے جماعت کے ذمہ داران کو ہدایت کی کہ ہر قسم کے تعصبات سے بالا تر ہو کر دین اسلام کو مقدم رکھنا ضروری ہے۔
اجلاس میں جما عت اھلسنّت کراچی کےناظم اعلیٰ سید رفیق شاہ نےکہا کہ دین اسلام کی خاطر جدو جہد کرنے والوں کو مصطفی جان ِ رحمت کی نگاہِ شفقت ومحبت نصیب ہوتی ہے۔اپنےاسلاف کی تعلیمات پرعمل اوران سےمحبت وعقیدت کا مستحکم رشتہ دنیوی اور اخروی کامیابیوں کا ضامن ہے۔اجلاس میں جما عت اھلسنّت کراچی کے چیف آرگنائزر علامہ سید عبد القادر شاہ شیرازی کا کہنا تھا کہ دور ِ حاضر کے فتنوں سے مقابلہ کرنے کیلئے علماء کرام کو باقاعدہ حکمت عملی مرتب کر کے اپنی آنے والی نسلوں کے دل و دماغ پر اسلام اور مصطفی کریم ﷺ کی محبت نقش کرنے کی ذمہ داری نبھانی ہو گی۔ہما را مقصد پر فتن دور میں عقائد نظریات کا تحفظ اور لوگوں کے اخلاق و کردار کی اصلاح کرنا ہے۔
اجلاس میں عہدیداران نے اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کی نیز تنظیمی امور کی بہتری و مستقبل کی پلاننگ پر غور و خوض کیا گیا۔اجلاس میں ڈاکٹر سید عبد الوہاب قادری،مفتی بلال قادری،مفتی راشد علی رضوی،علامہ شوکت حسین سیالوی،غفران احمد،مولانا جمیل احمد امینی،عبد اللہ میمن،مفتی فرقان شامی،مفتی فیصل رشید،علامہ وزیر علی نقشبندی،سید نعیم شاہ امیری،مفتی فیاض قادری،مولنا عاشق حسین سعیدی،مولانا ظہور احمد حسینی،حافظ عمیر ترابی،محمد آصف صبا قادری،اسد جواد شروانی،شاہد قائمخانی،مسرور عزیزی،زاہد اشتیاق قادری،مولانا فرحان شیخ،عنایت اللہ قادری،رضا تاجوانی،شاہ رخ فیروز،اشفاق لودھی و دیگر ذمہ داران بھی شریک تھے۔


