کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) مہاجر قو می موومنٹ(پاکستان)کے وائس چیئر مین شوکت اللہ فاروقی نے آفاق احمد کی رہائشگاہ پر لیاقت آباد سے آئے تاجر برادردی کے ایک وفد سے ملاقات کی جس میں انہوں نے سندھ حکومت کی بدعنوا نی ونااہلی پر گہر ے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شدید گرمی میں طویل بجلی کی لوڈشیڈنگ، اوربلنگ نے عوام کی زندگی مشکل ترین بنادی ہے جس کے سبب ناصر ف عام صارف بلکہ تجارتی و صنعتی شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کے الیکٹرک کی من مانیوں سے تنگ آچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک ایسے بے لگام گھوڑے کی مانند ہے جس کے آگے عدلیہ، اقتدار میں موجود عوامی نمائندے کے الیکٹرک کے آگے مکمل بے بس و بے اختیار دکھائی دے رہیں ہیں کیونکہ کے الیکٹرک کی سرپرستی وہ عناصر کررہے ہیں جنہوں نے اسکے لائسنس کی ناصرف2040تک تجدید کی بلکہ کے الیکٹرک کے CEOکو ارکان اسمبلی پر فوقیت دی ہے جس سے KEکے حوصلے بلند ہوئے ہیں، جو آج عدالت سمیت کسی بھی آئینی ادارے کو اہمیت دینے کو تیار نہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت عوام سے مخلص ہے تو KEکی غنڈہ گردی کے خاتمے کو یقینی بناکرفی الفور حکومتی تحویل میں لے اورعوام کو ریلیف پہنچانے میں اپنا کردار ادا کرے۔


