نوجوانوں کی خودمختاری میں تعلیم کا کردارانتہائی اہم ہے وجے کمار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)محکمہ کھیل امورنوجوانان حکومت سندھ کے اشتراک سے شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی میںENTREPRENERSHIP FOR ECONOMIC EMPOWERMENT OF YOUTH OF SINDH کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میںہیڈ آف کیمپس، SZABIST یونیورسٹی گھارو کیمپس وجے کمار،سی ای او، ورچو سافٹ شعیب رحمان،ہیڈ آف ڈیجیٹل اسٹریٹجی، ورچو سافٹ واصف شاریق،تجربہ کار ماہر مالیات سلمان قریشی اورانٹرپرینیورشپ اور عالمی مارکیٹ کے تجربے کے حامل ماہرسید اظہر رضوی نے اپنے تجربے سے طلباءوطالبات کو آگاہ کیا اس موقع پرہیڈ آف کیمپس، SZABIST یونیورسٹی گھارو کیمپس وجے کمار نے کہاکہنوجوانوں کی خودمختاری میں تعلیم کا کردارانتہائی اہم ہے نوجوان کسی بھی قوم کا اصل سرمایہ ہیں اور ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے انٹرپرینیورشپ جیسی سرگرمیاں نہایت اہمیت رکھتی ہیں انہوںنے کہاکہ آج کے دور میں صرف ملازمت کا انتظار کرنے کے بجائے نوجوانوں کو خود مختار بننے اور اپنا کاروبار شروع کرنے کے مواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ایسے سیمینارز نہ صرف آگاہی فراہم کرتے ہیں بلکہ نوجوانوں میں خود اعتمادی اور عملی سوچ پیدا کرتے ہیں وجے کمار نے کہاکہ SZABIST یونیورسٹی ہمیشہ ایسے مثبت اقدامات کی حمایت کرتی ہے جو نوجوانوں کو جدید مہارتوں، تخلیقی سوچ اور معاشی ترقی کے مواقع فراہم کریں ہمیں نوجوانوں کو محض تعلیم یافتہ نہیں بلکہ بااختیار بنانا ہے تاکہ وہ نہ صرف اپنی زندگی میں کامیاب ہوں بلکہ معاشرے کی مجموعی ترقی میں بھی اپنا کردار ادا کر سکیںورچو سافٹ شعیب رحمان نے کہاکہ سندھ کے نوجوانوں میں بے پناہ صلاحیتیں موجودہیں صرف انہیں درست سمت، رہنمائی اور مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے انہوںنے کہاکہ انٹرپرینیورشپ نہ صرف روزگار کے مواقع پیدا کرتی ہے بلکہ نوجوانوں کو خودمختار اور خوداعتماد بھی بناتی ہے جس کے لئے ہمیں ایک ایسا ماحولیاتی نظام تشکیل دینا ہوگا جہاں نوجوان اپنے آئیڈیاز کو عملی شکل دے سکیں اور ناکامی کو سیکھنے کا موقع سمجھ کر آگے بڑھیںشعیب رحمان نے کہاکہ ورچو سافٹ جیسے ادارے نوجوانوں کے ساتھ مل کر جدت پر مبنی منصوبوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں تاکہ وہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مقامی اور بین الاقوامی سطح پر اپنا مقام بنا سکیں ہمیں چاہیے کہ تعلیمی ادارے، صنعت اور حکومت مل کر ایسا پلیٹ فارم فراہم کریں جہاں نوجوان معاشی ترقی کے عمل میں مو¿ثر کردار ادا کر سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں