ناردرن جیمخانہ کی ماسٹرآئل انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں رسائی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کےزیراہتمام ماسٹر آئل لبریکینٹس کے تعاون سے جاری ماسٹر آئل انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روزنیا ناظم آباداسٹیڈیم پرکھیلے گئے دوسرے کوارٹر فائنل میں ناردرن جیمخانہ نے ناظم آباد جیمخانہ بلوز کو 132 رنز سےشکست دے کرسیمی فائنل میں کھیلنےکااعزازحاصل کرلیاجبکہ دوسرے میں کےسی سی اے اسٹیڈیم پر عالمگیر جیمخانہ نے شمیل کرکٹ کلب کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ان میچز کی نمایاں خصوصیات محمد طحہ اور نادر شاہ کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی جبکہ معاذ خرم اور فواد خان کی جارحانہ باؤلنگ تھی۔ نیا ناظم آباد اسٹیڈیم پر کھیلے گئے دوسرے کوارٹر فائنل میں نادرن جیمخانہ نے ناظم آباد جیمخانہ بلوز کو132 رنز سے ہرا دیا۔ نادرن جیمخانہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنائے۔ محمد اسد نے 5 چوکوں کی مدد سے 46، کاشف اقبال نے 38، نادر شاہ نے 33 ناٹ آوٹ، رام روی نے 26 اور فہد اقبال نے 20 رنز بنائے۔فواد خان نے 21 رنز دیکر 4 اور فرحان زمان نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔جواب میں ناظم آباد جیمخانہ بلوز صرف 75 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔عبید نور نے 27 اور زوہیب خان نے 21 رنز بنائے۔ میڈیم پیسر معاذ خرم نے 16 اور لیفٹ آرم لیگ اسپنر نادر شاہ نے 17 رنز دیکر 4-4 جبکہ حمید کریم نے بغیر کوئی رنز دیئے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔ کے سی سی اے اسٹیڈیم پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں عالمگیر جیمخانہ نے شمیل کرکٹ کلب کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی ۔شمیل کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے۔ محمد لقمان نے 6 چوکوں 2 چھکوں کی مدد سے 56 اور رعنا ادریس نے 26 ، وقار اکبر نے 19، محمد سلمان اور توصیف خان نے 18،18 رنز بنائے۔ محمد طحہ نے 41 رنز دیکر 3 اور اصغر علی نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔جواب میں عالمگیر جیمخانہ نے 3 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ 184 رنز بنا لئے۔ محمد طحہ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 10 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے ناقابل شکست 82 ، ایس ایم تہامی نے 7 چوکوں کی مدد 42 ، حبیب اللہ نے 19 اور کاشف علی نے 18 رنز بنائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں