لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)وزیراعلیٰ مریم نواز کا نفرت انگیز تقاریر کے انسداد کے عالمی دن پر پیغام-نفرت، تعصب اور تنگ نظری کو ہر محاذ پر شکست دینی ہے-
•نفرت انگیز تقاریر کا زہر معاشروں میں تقسیم، انتشار اور تشدد کو جنم دیتا ہے-•نفرت انگیز تقاریر کسی ایک فرد پر حملہ نہیں بلکہ انسانیت کےضمیر پر وار ہوتی ہیں-اسلاموفوبیا نفرت انگیز رویوں کی سب سے خطرناک شکل ہے-مسلمانوں کی شناخت، مساجد اور گھروں کو نفرت کا ہدف بنایا جاتا ہے-
عالمی برادری آزادیِ اظہار کے نام پر نفرت پھیلانے والوں کا محاسبہ کرے-نفرت کی روش امنِ عالم کیلئے ایک مستقل خطرہ ہے-


