والدین کا بچوں کوانسداد پولیو ویکسین پلانے سے مسلسل انکار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)والدین کا بچوں کوانسداد پولیو ویکسین پلانے سے مسلسل انکار،ریفیوزل کیس بڑھنے لگے-مئی کی انسداد پولیو مہم کےدوران 37 ہزار 711 والدین نے ویکسینیشن سے انکارکیا-اپریل میں 37 ہزار360 والدین نے انسداد پولیو ویکسینیشن سے انکار کیا تھا-مئی میں ضلع ایسٹ میں سب سے زیادہ 9 ہزار 433والدین نے ویکسینیشن سے انکار کیا- ضلع وسطی میں 7 ہزار 141،کیماڑی میں7 ہزار 11 والدین نےانکار کیا-

کورنگی میں 3 ہزار453 اور ملیر سے 4 ہزار606 والدین نے ویکسینیشن سے انکار کیا-مئی میں ضلع جنوبی سے 3 ہزار 145، غربی سے 2 ہزار922 والدین نے انکار کیا-انسداد پولیو مہم سے انکار کی شرح اب بھی ایک مستقل چیلنج ہے- پولیو کےخاتمے کے لیے والدین کے مسلسل تعاون کی ضرورت ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں