عوام غیرمصدقہ ذرائع سے جاری کردہ جعلی لیٹرزیابھرتیوں کے جھانسے میں نہ آئیں،اسپتال انتظامیہ

حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو) لیاقت یونیورسٹی ہسپتال حیدرآباد وجامشوروکے پریس ترجمان نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ LUHانتظامیہ کےعلم میں ایک بارپھریہ بات آئی ہےکہ حالیہ دنوں میں چندعناصرکی جانب سے اسپتال کے نام پر جعلی آفر لیٹرز اور جوائننگ لیٹرز جاری کئےجا رہےہیں،جن کا ہسپتال سے کوئی تعلق نہیں ہے۔پریس ترجمان نے واضح کیا ہے کہ فی الحال اسپتال میں کسی بھی قسم کی نئی بھرتیاں نہیں ہو رہی ہیں اور نہ ہی مستقبل قریب میں کسی نئی تقرری کا کوئی ارادہ زیر غور ہے ۔لہذااسپتال انتظامیہ عوام الناس کو مطلع کرتی ہے کہ جب بھی کسی نئی بھرتیوں کا عمل شروع کیا جائے گا تو وہ مکمل قانونی تقاضوں کے تحت محکمہ صحت حکومت سندھ کی زیر نگرانی اخبارات میں باقاعدہ اشتہار کے ذریعے کیا جائے گا تاکہ شفافیت برقرار رہے اور تمام اہل افراد کو مساوی مواقع میسر آ سکیں۔ عوام الناس سے پرزور اپیل کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی غیر مصدقہ ذریعے سے جاری کردہ جعلی لیٹرز یا بھرتیوں کے جھانسے میں نہ آئیں، ایسے جعلساز عناصر سے ہوشیار رہیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں فوری طور پر اسپتال انتظامیہ سے رابطہ کریں۔ انتظامیہ نے اس سنگین معاملے کواپنے اعلی حکام سمیت متعلقہ اداروں کے نوٹس میں بھی لارہی ہے تاکہ ان جعلساز سرگرمیوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں