اسلام آباد(ایچ آراین دبلیو)اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی کی 22 سالہ طالبہ کا مبینہ قاتل گرفتارہوگیا-پولیس کے مطابق اسلام آباد کی اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی میں ملزم واردات کی نیت سے فیروز ہاسٹل میں داخل ہوا تو وہاں موجود لڑکیوں نے شورمچادیا جس پر ملزم نے انہیں خاموش رہنےکا کہا تاہم لڑکیوں نے مزاحمت کی تواس نےفائرنگ کردی۔ایک گولی 22 سالہ ایمان کولگی تھی اوروہ موقع پردم توڑ گئی جس کے بعد ملزم فرار ہوگیا اور واردات کےبعد روپوش رہا تاہم پولیس نےجدیدٹیکنالوجی کی مددسےملزم کو گرفتارکرلیا ہے۔
ڈی آئی جی اسلام آبادجواد طارق نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ’ ملزم فیروز جھنگ کا رہائشی ہے جس نے ہاسٹل میں زبردستی گھس کر واردات کی تھی، ملزم اس سے پہلے بھی ریپ اور موٹر سائیکل چوری کے کیسز میں چالان یافتہ ہے، ہم اس کیس کو ٹھوس شواہد کی روشنی میں آگے لے جا رہے ہیں، طالبہ ایمان کو انصاف دلانے کے لیے کیس کا چالان جلد عدالت میں پیش کیا جائے گا-


