کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ ناجائزاور غاصب (ریاست)اسرائیل دنیا کے امن کیلئےخطرہ بن چکا ہے،غزہ وفلسطین میں نہتےلوگوں پراسرائیل کی بمباری پرخاموش تماشائی بننےوالوں کی زبان اب چلنےلگی ہے،اسرائیل کو کوئی حق نہیں پہنچتا وہ کسی بھی ملک پر حملہ کرئے کسی کو بھی اسرائیل کے وحشایانہ اقدام کا ساتھ نہیں دینا چاہیے،ایران پر اسرائیلی حملےعالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے،دنیااسرائیل کے مقبوضہ بیت المقدس ناجائز قبضے اور ہزاروں مسلمانوں کے قتل پر اس کے خلاف کاروائی کرئے،اسلامی ممالک اب متحد نہیں ہوئےاوراسرائیل کےظلم وبربریت پرخاموش رہےتوپھرکسی اورکی بھی باری آسکتی، اسرائیل مسلم ممالک میں دہشتگردی اورحملےکرکےاسلامی ممالک کوکمزورکررہا ہے،اسرائیل مسلسل مسلم ممالک پرحملےکررہا ہےجوعالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے،حکومت فوری طور پر او آئی سی کا اجلاس بلائے مسلم ممالک پر اسرائیلی دہشتگردی وجارحیت کے خلاف لائحہ عمل طے کرئے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا،محمد شاداب رضانقشبندی نے کہا کہ اسرائیل ایک طرف فلسطین وغزہ میں حملےجاری رکھےہوئےہے دوسری طرف خوراک پہنچنے نہیں دے رہا فلسطین میں قحط سالی ہے خوراک وادویات نہ ملنے کے سبب اموات میں اضافہ ہورہا ہے،اقوام متحدہ،عالمی برادری تعصب پسندی کا چشمہ اْتاریں مظلوم نہتے بے یار ومدد گار فلسطین کے عوام انہیں کیوں نظر نہیں آرہے،ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اقوام متحدہ اسرائیل کی کٹھ پتلی کا کردار ادا کررہا ہے،اسرائیلی انسانیت سوز مظالم پر خاموشی مجرمانہ عمل ہے،اسرائیل کو فلسطین وغزہ میں نہتے بچوں،خواتین،بوڑھوں اور جوانوں کے قتل کا حساب دینا ہوگا،عالمی برادری،اقوام متحدہ اور او آئی سی ہنگامی بنیادوں پر اسرائیل کی جارحیت اور دہشتگردانہ حملوں کو فوری بند کرائیں اور اس کے کے خلاف عالمی چارٹرڈ کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے۔


