ایران(ایچ آراین ڈبلیو)آج صبح سویرے ایران نے اب تک کے طاقتور ترین حملے میں سسرائیل کو ہلا کررکھ دیا-عالمی دفاعی تجزیہ نگاروں کے مطابق ایران نے آج کے حملے میں اپنے ماڈرن ہائپر سولک میزائل سے استعمال کیے ہیں جو پچھلے تمام میزائلوں سے کہیں خطرناک تھے۔
آج کے میزائل حملے میں کسی بھی ایرانی میزائل کو انٹرسیپٹ نہیں کیا جا سکا اور سب درستگی اور تیز رفتاری کے ساتھ اپنے اپنے ٹارگٹس پر جا کر لگے۔آج کے میزائل حملے میں نیواتیم ایئربیس، حیفا میں آئل ریفائنری، پاور پلانٹ، اور تل ابیب میں مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا۔
اب تک 8 لوگوں کی ہلاکت ہو چکی ہے 150 کے قریب زخمی ہیں، جن میں کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔سسرائیل میں آج کے حملے کے بعد ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور مختلف جگہوں پر آگ بھڑک اٹھی ہے، جگہ جگہ تباہی و بربادی کے مناظر ہیں


