لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)آئی سی سی نے کرکٹ قوانین میں نئی تبدیلیاں کردیں-نئے قوانین کے مطابق ون ڈے میچز میں پہلے 34 اوورز تک دو نئی گیندیں استعمال ہوں گی-35ویں اوور سے اننگز کے اختتام تک بولنگ ٹیم دونوں میں سے ایک گیند کا انتخاب کرے گی-
اگر ون ڈے 25 اوورز یا اس سے کم کا ہو تو صرف ایک گیند ہی استعمال کی جائے گی-باؤنڈری کیچز پر اب فیلڈر میدان سے باہر ہوا میں ایک بار گیند کو پکڑ سکتا ہے-لیکن کیچ مکمل کرنے کیلئے اسے واپس میدان میں آنا ہوگا-نئے کنکشن پروٹوکول کے مطابق ٹیموں کو میچ شروع ہونے سے پہلے اپنے متبادل کھلاڑیوں کا نام میچ ریفری کو دینا ہوگا-
ان میں وکٹ کیپر،بلےباز،فاسٹ بولر، اسپن بولر اور ایک آل راؤنڈر شامل ہوگا-نئے قوانین ٹیسٹ میچز کیلئے 17 جون سے نافذ ہوں گے-ون ڈے میچز کیلئے 2 جولائی سے لاگو ہوں گے-ٹی ٹوئنٹی میچز کیلئے 10 جولائی سے نافذ ہوں گے-


