حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی دین اسلام کیلئے خدمات تاریخ کا ایک سنہرا باب ہے

کراچی ( ایچ آراین ڈبلیو ) نائب سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاہد غوری نے کہا ہے کہ حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے گورنروں کو حکم نامہ جاری کیا اللہ عزوجل نے اس لئے امیر نہیں بنایا کہ وہ عوام کو ٹیکسوں کے بوجھ تلے روند ڈالیں،انتظامی اور رفاعی شعبوں کے علاوہ ہر علاقے میں سستے انصاف کی عدالتوں کا قیام بھی آپ کا منفر کارنامہ ہے، حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی دین اسلام کیلئے خدمات تاریخ کا ایک سنہرا باب ہے،حضور اکرم ﷺ نے عثمان غنی کو جنت اور شہادت کی بشارت دیدی تھی،18ذولحجہ کو40روز سے بھوکے پیاسے 82سالہ مظلوم مدینہ خلیفہ سوئم سیدنا عثمان غنی کو جمعہ کے روز قرآن پاک کی تلاوت کرتے ہوئے شہید کردیا گیا،مسلم حکمران سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے دورخلافت پر عمل پیرا ہوجائیں ظالمانہ نظام کا خاتمہ ہوجائیگا،پاکستان کے حکمران عوام کو ٹیکسوں کے بوجھ تلے روندنے کی بجائے انہیں حقوق فراہم کریں،عوام کو سستا انصاف اچھی تعلیم اور صحت فراہم کرناحکومت کی ذمہ داری ہے،بجٹ میں بے جا ٹیکسز کا استعمال حکمران طبقہ غریبوں پر ہی کررہا ہے امیروں سے ٹیکس وصولی میں حکمران ناکام ہیں،غریب عوام پر ٹیکس ظلم کا دروازہ بند کیا جائے اور آئین کی روح کے تحت انہیں حقوق مہیا کئے جائیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع ہر مسجد نیو کماڑ واڑا لیاری میں شہادت حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر کراچی نائب امیر عارف منصوری،کراچی رابطہ کمیٹی ارکان عامر قادری،عمران سعیدی علماء بورڈ کے رکن علامہ محمود قادری ودیگر موجود تھے،محمد شاہد غوری نے کہا کہ حضرت عثمان غنی بن عفان رضی اللہ عنہ کا شمار عشرہ مبشرہ (وہ دس صحابہ جنہیں دنیا میں جنت کی بشارت دی گئی) میں ہوتا ہے۔ آپ قریش کے معزز خاندان بنو امیہ سے تعلق رکھتے تھے اور اسلام قبول کرنے والے اولین افراد میں شامل تھے۔ آپ دو مرتبہ رسول کریم ﷺ کے داماد بنے، اسی لیے آپ کو “ذوالنورین” (دو نوروں والے) کا لقب ملا،اسلامی تاریخ ایسے بے شمار عظیم شخصیات سے بھری ہوئی ہے جنہوں نے دین اسلام کی خاطر اپنی جان، مال اور عزت کی قربانی دی۔ انہی مقدس ہستیوں میں سے ایک عظیم نام حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کا ہے، جو خلیفہ سوم، جامع القرآن، اور رسول اکرم ﷺ کے داماد تھے،حضرت عثمان غنی ضی کا شمار عشرہ مبشرہ (وہ دس صحابہ جنہیں دنیا میں جنت کی بشارت دی گئی) میں ہوتا ہے،آپ کے دور خلافت میں قرآن مجید کو ایک رسم الخط میں جمع کیا گیا اور مختلف علاقوں میں اس کی کاپیاں بھیجی گئیں،بحری فوج کی بنیاد رکھی گئی۔اسلامی فتوحات شمالی افریقہ، ایران، اور آرمینیا تک پھیل گئیں،مسلم حکمران سیدنا عثمان غنی فتوحات کا اپنالیں تو انشاء اللہ پوری دنیا میں اسلام کا پرچم بلند ہوگا۔#

اپنا تبصرہ بھیجیں