کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے فادرز ڈے پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ باپ سایہ دار درخت کی مانند ہوتا ہے، جو ہمیشہ اپنے بچوں کو تحفظ فراہم کرتا ہے؛
فادرز ڈے والد کی قربانیوں، محبت اور رہنمائی کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دن ہے؛ بچوں کی کامیابیوں کے پیچھے باپ کی خاموش محنت ہوتی ہے؛
بچے کی بہترین پرورش والدین کے لیے بہت بڑا اثاثہ ہوتی ہے؛ والدین کی دعائیں کامیابیوں کا زینہ ہوتی ہیں؛
وزیراعلیٰ سندھ نے والدین کو خراجِ عقیدت پیش کوتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے والدین کی عزت و خدمت کو ہمیشہ مقدم رکھنا چاہیے؛


