کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایران پراسرائیلی جارجیت کی مذمت کرتےہیں اسرائیلی حملہ ایرانی سالمیت وخودمختاری کے خلاف اور عالمی جنگی جرائم ہےامت مسلمہ اسرائیلی جارجیت کی مذمت اور ایران کا ساتھ دے۔ ایران پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف مجلس وحدت مسلمین سندھ کی جانب سےبعد نماز جمعہ احتجاجی مظاہرے و ریلیاں نکالی گئیں۔جبکہ مرکزی احتجاجی مظاہرا جامع مسجد خوجا اثناء عشری کھاردر کے باہر کیا گیا جس میں مظاہریں نےامریکہ واسرائیل کےخلاف شدید نعرے بازی کی۔احتجاجی مظاہرے سےخطاب میں صوبائی صدر علامہ سید باقر عباس زیدی کا کہنا تھا کہ اسرائیل کاوجود خطہ میں ناسور بنتا جارہا ہے۔خطہ میں امریکی و صہیونی عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ انہوں نےکہا کہ غاصب اسرائیل وامریکہ کو خطہ میں شکست کا سامنا ہے صہیونی جارحیت نے پورے خطہ کے امن کو تباہ کر دیا ہے۔ امت مسلمہ کو داخلی وخارجی سازشوں کاشکارکرکے کمزور کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک آج اگر ایران کا ساتھ نہیں دیں گے تو کل ان کی بھی بقاء کا مسئلہ بن جائے گا ایران پر اسرائیل حملہ کھلی جارحیت عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل خطہ میں مظلوم فلسطینیوں کی نسل کشی کررہا ہے اسرائیلی جارحیت کے نتیجہ میں لاکھوں فلسطینی شہید ہوچکے ہیں اسرائیل امریکہ و یورپی ممالک کی سرپرستی میں پورے خطہ میں دہشتگردی کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ فلسطین،لبنان،یمن، شام،عراق اور ایران پر صہیونی جارحیت تاحال جاری ہےصہیونی جارحیت کےخلاف ایران کا دفاع امت مسلمہ کادفاع ہےملکی عوام اپنے ایرانی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والی بے گناہ ایرانی عسکری قیادت و عوام سمیت حکومت ایران سے اظہار ہمدردی کرتے ہے اور دعاگو ہیں کے خداوند ان کے درجات بلند فرمائے احتجاجی مظاہرے میں علامہ صادق جعفری، مولانا حیات عباس،علامہ مبشر ھسن،ناصر الحسینی،مولانا ملک عباس سمیت علماو کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ و ایرانی عوام سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں۔ دریں اثناء مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملہ کھلی جارحیت، عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی اور عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ میں اس بزدلانہ اور مجرمانہ کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ اسرائیل کی یہ حرکت نہ صرف ایران کے خلاف ہے بلکہ پوری امت مسلمہ کی غیرت، خودمختاری اور سلامتی کے خلاف اعلانِ جنگ کے مترادف ہے۔اسرائیل جو مظلوم فلسطینیوں کی نسل کشی اور انسانی حقوق کی بدترین پامالی میں ملوث ہے، آج ایک اور آزاد اسلامی ملک پر حملہ آور ہو کر اپنے مکروہ عزائم کو بے نقاب کر چکا ہے۔ یہ حقیقت دنیا پر واضح ہو چکی ہے کہ اسرائیل اور اس کے سرپرست امریکہ کا زوال قریب آ چکا ہے اور ان شاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب ظالم اور جابر قوتیں صفحہ ہستی سے مٹ جائیں گی۔ایران کو اس جارحیت کا پورا حق حاصل ہے کہ وہ اس کا منہ توڑ، فیصلہ کن اور مؤثر جواب دے۔ ایران کا دفاع درحقیقت امت مسلمہ کا دفاع ہے۔ پوری امت مسلمہ کو اس نازک گھڑی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا چاہیے اور صہیونی جارحیت کے خلاف یک زبان، یک جان اور یکجہتی کے ساتھ میدان میں آنا ہوگا۔دشمن کا دیرینہ منصوبہ یہی ہے کہ ہر مسلم ملک کو تنہا کر کے اسے آسان ہدف بنایا جائے، اور اسے داخلی و خارجی سازشوں کا شکار کر کے کمزور کیا جائے۔ ایسے حالات میں مسلم حکمرانوں، دینی و فکری رہنماؤں، اور رائے عامہ پر اثر رکھنے والے تمام افراد کی ذمہ داری ہے کہ وہ دانشمندی، بصیرت اور جرأت کے ساتھ ان سازشوں کا مقابلہ کریں اور امت کے اتحاد و دفاع کے لیے عملی کردار ادا کریں۔اب وقت آ گیا ہے کہ عالم اسلام متحد ہو کر ظالم صہیونی ریاست اور اس کے حواریوں کو واضح پیغام دے کہ مسلم ممالک کی خودمختاری، آزادی اور سلامتی پر حملہ پوری امت پر حملہ تصور کیا جائے گا، اور اس کا ہر محاذ پر بھرپور جواب دیا جائے گا۔


