پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی سیکریٹری حاجی حنیف طیب کی عیادت کرنے انکے گھر پہنچ گئے

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی سیکرٹری جنرل محمد طارق حسن نے اسلام أباد سے واپسی پر مسلم لیگ کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات محمد صادق شیخ۔ کراچی ڈویژن کے صدر محمد جمیل احمد خان کے ہمراہ ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت سابق وفاقی وزیر حاجی محمد حنیف طیب۔ نیو میمن مسجد کے امام و خطیب علامہ مفتی محمد اکرام المصطفی اعظمی کے بائی پاس أپریشن کے بعد رہائشں گاہوں پر جاکر عیادت کی اور جلد مکمل صحت و تندرستی کی خصوصی دعائیں کیں۔ اس موقع پر المصطفی ویلفیئر کے احمد رضا طیب۔ صاحپزادہ مفتی ارقم المصطفی و دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر حاجی حنیف طیب نے پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی طبعیت دریافت کی۔ اس موقع پر طارق حسن نے اس بات کا اظہار کیا کہ ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے چوہدری شجاعت حسین اور حاجی حنیف طیب جیسی شخصیات کے کردار سے ملک مزید مستحکم ہوگا۔ اس موقع پر حاجی حنیف طیب نے کہا کہ ملک کے استحکام کے لئے چوہدری شجاعت حسین اور محب وطن شخصیات کے ساتھ قومی کردار بہت جلد ادا کرینگے۔ قبل ازاں سینئر صحافی خالد محبوب کے چھوٹے بھائی کے سی سی کے سیکرٹری نوید محبوب اور سینئر صحافی ثمر عباس کے بڑے بھائی فرحت عباس کے انتقال پر انکی رہائشں گاہ جاکر تعزیت و دعا کی کہ اللہ تعالی انکی بے حساب مغفرت و جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں