کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) پیپلز ایکشن کمیٹی کے ایم سی کے صدر احد خان اور ان کی ٹیم نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب سے ملاقات کی اور انہیں عیدالالحضی کی مبارکباد پیش کی۔ ملاقات کے دوران وفد نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کی بہتری کے لیے میئر کراچی کی قیادت میں کی جانے والی کاوشوں کو سراہا اور شہر کی ترقی میں ان کے کردار کی تعریف کی۔
احد خان کا کہنا تھا کہ موجودہ بلدیاتی قیادت شہر کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اور مؤثر اقدامات کر رہی ہے، جس سے نہ صرف ادارے کی کارکردگی بہتر ہوئی ہے بلکہ عوام کو سہولتیں بھی میسر آرہی ہیں۔
پیپلز ایکشن کمیٹی کے وفد نے میئر کراچی کے علاوہ دیگر اعلیٰ افسران سے بھی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ ان میں میونسپل کمشنر افضل ذیدی، فنانشل ایڈوائزر گلزار ابڑو، ڈائریکٹر ویلفیئر محمود بیگ اور سینئر ڈائریکٹر میڈیکل محوش مٹھانی شامل ہیں۔
تمام ملاقاتوں میں وفد نے افسران کو عید کی مبارکباد دی اور ان کے شعبہ جاتی کردار و خدمات کو سراہا۔ اس موقع پر ادارے کے مختلف امور، ملازمین کے مسائل، فلاحی اقدامات اور طبی سہولیات کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
احد خان نے کہا کہ پیپلز ایکشن کمیٹی ادارے کی بہتری، ملازمین کے حقوق اور شہری سہولیات کی فراہمی کے لیے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھے گی۔


