کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2025ء (دوسرے مرحلہ) کے تیسرے روز شام کی شفٹ میں کامرس ریگولر اور پرائیویٹ گروپس کاپرنسپلز آف کامرس پرچہ اول لیا گیا۔ امتحانات کے شفاف، پرامن اور بلاتعطل انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے چیئرمین اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی غلام حسین سوہو کی ہدایت پر سپر ویجی لینس ٹیمیں متحرک رہیں۔ ان ٹیموں نے شہر کے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور وہاں دی جانے والی سہولیات، امتحانی نظم و ضبط اور نگران عملے کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ امتحانی مراکز میں طلبہ کو پرامن ماحول فراہم کیا گیا تاکہ وہ یکسوئی کے ساتھ اپنا پرچہ حل کرسکیں۔ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی کوشش ہے کہ تمام امتحانات نہ صرف وقت پر بلکہ میرٹ اور شفافیت کے اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل ہوں۔


