منشیات،جوئے سٹے کے اڈوں کیخلاف موثرکارروائی کی یقین دہانی،ایک ملاقات

حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو)منشیات اور جوئے سٹے کے اڈوں کے خلاف ہیومن رائٹس گروپ کے قانونی ماہرین کی ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو سے ملاقات کی جس میں ایس ایس پی حیدرآباد کی منشیات کے خلاف مؤثر کارروائی کی یقین دہانی کرائی-

ہیومن رائٹس گروپ آف سندھ کے نمائندہ وفد نے آج ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو سے ایس پی آفس میں اہم ملاقات کی۔ایڈوکیٹ عباس جعفری، ایڈوکیٹ شفیق احمد خان، ایڈوکیٹ زید شیخ اور ٹو گیٹ کے ایڈوکیٹ فیصل عباسی شامل تھے۔ ملاقات کا مقصد شہر میں کھلے عام فروخت ہونے والی منشیات کے خلاف مؤثر اقدامات پر بات چیت کرنا تھا۔

ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو نے وفد کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ آپ کی ٹیم کے ساتھ مکمل رابطے میں رہیں گے، جہاں کہیں بھی منشیات فروخت ہو رہی ہے، فوری کارروائی کی جائے گی۔ منشیات فروشوں، سپلائرز اور ان کے سرپرستوں کو قانون کی گرفت میں لا کر سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔

جنرل سیکریٹری ہیومن رائٹس سندھ نے اس موقع پر منشیات کی تباہ کاریوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد کی نوجوان نسل کو بچانے کے لیے منشیات کے خلاف سنجیدہ اقدامات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے ایس ایس پی عدیل حسین چانڈیو سے شہر کے مختلف علاقوں میں قائم منشیات کے اڈوں کے خلاف فوری کارروائی کی درخواست کی۔

ہیومن رائٹس گروپ آف سندھ نے ایس ایس پی عدیل حسین کے مثبت اور فوری ردعمل پر ان کا شکریہ ادا کیا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر معروف قانون دان ایڈوکیٹ زید شیخ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا منشیات نے حیدرآباد کے ہر گھر کو متاثر کیا ہے، نوجوان نسل بربادی کے دہانے پر ہے۔ میں حیدرآباد کی تمام این جی اوز ،مزہبی سیاسی سماجی پارٹیوں اسے اپیل کرتا ہوں کہ وہ منشیات فروشوں کے خلاف آواز بلند کریں اور انتظامیہ سے تعاون کریں، تاکہ ہم اپنے بچوں کا مستقبل محفوظ بنا سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں