کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی کہا ہے کہ بھارت میں اقلیتوں خصوصاًمسلمانوں اور عیسائیوں کو تعصب اور ظلم کا سامنا ہے،بھارت کے شدت پسندانہ ہندوتوا نظریئے سے پورے خطے کو خطرات لاحق ہیں،پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارتی ہاتھ ملوث ہے دہشتگردوں کا خاتمہ ملک کی سلامتی کیلئے ضروری ہے،اندرونی وبیرونی دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم متحد اورآئینی اداروں کےساتھ کھڑی ہے،بھارت جنگی جنون میں مبتلا ہےکوئی حرکت کی تو بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہیں،پاکستان کے عوام ملک کی سلامتی اور دفاع کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کا جذبہ رکھتے ہیں،پوری قوم دہشتگردی کے خاتمے اور بھارتی جارحیت کے منہ توڑ جواب دینے کیلئے پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،بجٹ میں مہنگائی کو کم غریب کو روزگار دینے اور غربت کے خاتمے کیلئے اقدامات کئے جائیں،معاشی استحکام چاہتے ہیں حکومت دعوؤں کی بجائے عام آدمی کو ریلیف پہنچائے،مہنگائی کم ہونے کے دعوئے صرف دعوئے ہیں عام آدمی کو کوئی ریلیف نہیں ملا ہے،بجٹ میں مزدور کی تنخواہ میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا،محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ اُمید کرتے ہیں بجٹ الفاظوں کا ہیر پھیر اورگورکھ دہندہ نہیں ہوگا،حکومت سنجیدگی کےساتھ بجٹ کو عوام دوست بنائے عوامی کو عدم ریلیف کی صور ت میں احتجاج کا حق رکھتے ہیں،انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو آئینی طور پر سہولتیں مہیا کرئے اورغربت،مہنگائی وبیروزگاری کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرئے۔


