حیدراباد امام خمینی رح کی 36 ویں برسی کے موقع پر خواتین کی علمی و فکری نشست

حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو)خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران حیدرآباد اور اصغریہ خواتین علم و عمل تحریک پاکستان کے باہمی اشتراک سے، ڈائریکٹر خانہ فرہنگ و ثقافتی اتاشی جناب رضا پارسا کی زیر سرپرستی، “امام خمینیؒ کے افکار و اقوال میں عورت اور خاندان کی حیثیت” کے عنوان سے ایک پروقار علمی و فکری نشست کا انعقاد کیا گیا۔اس اہم موضوع پر گفتگو کے لیے شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور میرس کی پی ایچ ڈی اسکالرمحترمہ سیدہ شمائلہ رضوی، اسکول مینیجر آئی بی اے سکھر محترمہ سیدہ غزالہ رضوی، ووکیشنل ٹریننگ سینٹر گرلز حیدرآباد کی سینئر انسٹرکٹر محترمہ ثروت خان اور مرکزی صدر اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان سیدہ خوشبو زہرا موسوی نے شرکت کرتے ہوئے مقررین کے فرائض انجام دیے اور امام خمینیؒ کے خاندان اور عورتوں کی حیثیت سے متعلق افکار و اقوال پر اظہار خیال کرتے ہوئے بڑی اسکرین پر علمی و فکری ویڈیوز بھی پیش کیں۔۔نشست کی صدارت ڈائریکٹر خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران حیدرآباد کی اہلیہ محترمہ پارسا نے کی، جنہوں نے امام خمینیؒ کی شخصیت اور ان کے پیغام پر سیر حاصل گفتگو کی۔نظامت کے فرائض سیدہ معصومہ موسوی نے بخوبی انجام دیے پروگرام میں شہر بھر سے معلمات، سماجی خواتین کے ساتھ ساتھ مدارس اور اسکولوں کی طالبات نے بھی بھرپور شرکت کی۔حاضرین خواتین نے امام خمینیؒ کی تصاویر ہاتھوں میں تھام کر ان سے اپنی عقیدت اور محبت کا اظہار کیا۔تقریب کے اختتام پر محترمہ پارسا نے مقررین کو امام خمینیؒ کے افکار و نظریات پر مبنی “انقلاب اسلامی کا آئین” نامی کتاب تحفے میں پیش کی اور امام خمینی رح کے لیے فاتحہ خوانی کی-

اپنا تبصرہ بھیجیں