امریکی قونصل جنرل کرسٹین ہاکنز کا ماحولیات کے عالمی دن پر ڈی سی آفس اٹک کادورہ

واشنگٹن(ایچ آراین ڈبلیو)امریکی قونصل جنرل کرسٹین ہاکنز نے ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر ڈی سی آفس اٹک کادورہ کیاانہوں نے آفس کے لان میں پودا لگایا اور سکول کے طلبا ء وطالبات کے بنائےہوئے ماحولیاتی ماڈلز کا بھی معائنہ کیا اور طلباء و طالبات کی کاوشوں کو سراہا۔امریکی قونصل جنرل نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اٹک عوام کی فلاح و بہبود کے لیے انقلابی و تاریخی اقدامات کر رہی ہے۔

امریکی قونصل جنرل کرسٹین ہاکنز نے ان خیالات کا اظہار ڈی سی آفس اٹک کے دورے کے موقع پر کیا۔ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا نے ڈی سی آفس آمد پر امریکی قونصل جنرل کرسٹین ہاکنزکا استقبال کیا۔

ڈی سی راؤ عاطف رضا نے بریفنگ کے دیتے ہوئے امریکی قونصل جنرل کو بتایا کہ ضلعی انتظامیہ اٹک کی تاریخ کے انقلابی اقدامات کررہی ہے۔ان اقدامات میں تعلیم،صحت،زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی،سیاحت،ادب اور دیگر کئی شعبے شامل ہیں۔تعلیم کے میدان میں سکل بیسڈ ایجوکیشن کے لیے گورنمنٹ پائلٹ سکول میں لرن اینڈ ارن پروگرام کا آغاز کیا گیاہے جس میں طلباء و طالبات کو فری لانسنگ،گرافک ڈیزاننگ،ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور دیگر پیشہ وارانہ آئی ٹی کورسزشامل ہیں تاکہ طلباء و طالبات معاشی خودکفالت کی راہ پر گامزن ہوں سکیں۔

اس مقصد کے لیے ڈسٹرکٹ پبلک سکول آف انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ایکس سی لینس سینٹر کا قیام عمل میں لایا گیا۔ اس کے علاوہ صحت کے میدان میں تھیلیسیمیاسینٹر کا قیام بھی عمل میں لایا گیاہے تاکہ تھیلیسیمیا کے شکا ر بچوں کو بروقت خون مہیا کیا جا سکے۔

علاوہ ازیں زراعت کے میدان میں بھی اقدامات جاری ہیں جن میں مونگ پھلی کی پیداوار کا مناسب استعمال شامل ہے۔سیاحت کو فروغ دینے کے لیے کاوشیں جاری ہیں جن میں پاکستان پوائنٹ کا قیام،1904 کا تعمیر شدہ سنبل بگلہ کی بحالی وتزئین و آرائش،تحصیل جنڈ میں خوشحال گڑ ھ کے مقام پر فشنگ ہٹس کا تعمیر ہو نا اور اٹک خورد کے مقام پر سیاحت کو فروغ دینے جیسے اقدامات شامل ہیں۔

ڈی سی اٹک نے بتا یا کہ ضلع میں اکادمی ادبیات کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے کہ تاکہ ضلع میں ادبی سرگرمیوں کو فروغ دیا جاسکے۔

بعدازاں امریکی قونصل جنرل کرسٹین ہاکنزماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر ڈی سی آفس کے لان میں پودا لگایا اور سکول کے طلبا ء وطالبات کے بنایا ہوئے ماحولیاتی ماڈلز کا بھی معائنہ کیا اور طلباء و طالبات کی کاوشوں کو سراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں