عالمی یوم تحفظ خوراک، اسلام آباد میں “محفوظ خوراک، بہتر صحت” پر مکالمہ

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)عالمی یوم تحفظ خوراک کے موقع پر، گلوبل الائنس فار امپرووڈ نیوٹریشن (GAIN) کے زیر اہتمام اسلام آباد میں “محفوظ خوراک، بہتر صحت” کے موضوع پر ایک اہم مکالمے کا انعقاد کیا گیا۔

اس مکالمے میں ماہرین نے غیر محفوظ خوراک کے صحت پر مرتب ہونے والے مضر اثرات کو اجاگر کیا اور خوراک سے پھیلنے والی بیماریوں کی روک تھام کے لیے متعدد تجاویز پیش کیں۔ تقریب میں خوراک کی صنعت، تعلیمی شعبے اور سول سوسائٹی کے اہم اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔

پینل مباحثوں کے دوران خوراک کے تحفظ سے متعلق چیلنجز پر قابو پانے کے لیے نجی اور سرکاری شعبوں کے درمیان مؤثر رابطے کی فوری ضرورت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ماہرین نے زور دیا کہ محفوظ خوراک کو یقینی بنانے کے لیے تمام متعلقہ فریقین کا باہمی تعاون ناگزیر ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں