کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)متحدہ علماء محاذ پاکستان کے زیر اہتمام آج 300سے زائد مساجد میں اجتماعات جمعہ سے خطاب کرتےہوئےمختلف مکاتب فکرکےجید علماء مشائخ نےاپیل کی ہے کہ امام حج بیت المقدس کی آزادی اورفلسطینیوں پراسرائیلی وحشیانہ خونی جارحیت وبمباری کےخلاف بیداری کا پیغام دیں۔سعودی حکومت ایام حج کےاختتام پرمسلم حکمرانوں کی عالمی فلسطین کانفرنس بلائےاورلاکھوں شہدائےفلسطین کے خون کا حساب لینے اور فلسطینی مسلمانوں کو مزید اسرائیلی وحشیانہ بمباری ،انسانیت سوز مظالم سے بچانے کیلئے اسرائیل کےخلاف واضح دوٹوک جرأت مندانہ اقدام کااعلان کرے۔علماء نےفلسطین کیلئے ایران و پاکستان کی مستقبل میں مشترکہ موثر جدوجہد اورپاک ایران قیادت کی ملاقاتوں کاخیرمقدم کرتےخوش آئند قراردیا۔علماء نےکہا کہ خطبہ حج میں قبلہ اول کی آزادی اور فلسطینی مسلمانوں پر انسانیت سوز وحشیانہ اسرائیلی مظالم کیخلاف آواز بلند کرنا تحریک آزادی القدس کو فتح کی منزل تک پہنچانے میں بنیادی کردار کاحامل ہوگا۔عالم اسلام کےمرکز حرمین شریفین سے فلسطین وکشمیر سمیت مسلمانوں پر جاری وحشیانہ مظالم کے خلاف اٹھنے والی ہر آواز ظالم و استعماری طاقتوں پر لرزہ طاری کردے گی۔اجتماعات جمعہ سے مولانا محمدامین انصاری ،علامہ عبدالخالق فریدی سلفی،علامہ مرزا یوسف حسین،شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ خان ترک،علامہ سید محمد عقیل انجم قادری، شیخ الحدیث مولانا مفتی محمد دائود، مولانا منظرالحق تھانوی، علامہ عبدالماجد فاروقی، مفسرقرآن علامہ مفتی روشن دین الرشیدی،علامہ پروفیسر ڈاکٹر سید شمیل احمد قادری حنبلی،مفتی وجیہہ علامہ مرتضیٰ خان رحمانی سلفی،علامہ ڈاکٹرمفتی عبدالغفوراشرفی،مولانا مفتی عطاءالرحمن قریشی،مولانا مفتی عزیزاحمد نوتیزئی،علامہ اظہر فاروقی،مولانا مفتی اسدالحق چترالی،مولانا ڈاکٹر عبدالصمد درخواستی،مفتی شبیراحمد،مفتی اکبر شاہ ہاشمی، علامہ مفتی ضیاء اللہ سیالوی،علامہ حسن شریفی ، پروفیسر مولانا کاشف شمسی ،مولانا قاری ادیب الحق چترالی،مولانا قاری حافظ محمد ابراہیم چترالی ودیگر نے خطاب کیا-


