خیال رہے فتح کے جشن میں غزہ کی چیخیں نہ دب جائیں، آفاق احمد

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)چیئر مین آفاق احمد نے غزہ کے مسلمانوں پر اسرائیل کی مسلسل بمباری کے زریعے فلسطینیوں کی نسل کشی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی دہشت گردی سے زیادہ دکھ دہ فلسطینیوں کی نسل کشی پر مسلم امہ کی مجرمانہ خاموشی پر ہے۔چیئر مین آفاق احمدنے کہا کہ پاکستان کی افواج کی قربانیوں اور بھارت کے خلاف حالیہ کا میابیوں کو دنیا تا دیر یاد رکھے گی، پاکستان کی افواج کے کردارپر عوام کی خوشی اور جشن فطری ہے، اس عمل سے دشمن کو یہ پیغام بھی ملاہے کہ ملکی سلامتی کے معاملے پر پنچابی، پختون، سندھی، بلوچی اور مہاجر سب ایک ہیں اورفوج کی پشت پر موجود ہیں۔ آفاق احمد نے کہا بس خیال رہے کہ فتح کے جشن میں غزہ کے مظلوموں کی چیخیں دب نہ جائیں۔آفاق احمد نے کہا کہ ہمیں یا د رکھناچاہیے کہ مسلم امہ کیلئے پاکستان کا کردارقائدانہ ہے،افواج پاکستان ہماراغرورہیں اور مظلوم فلسطینی کی داد رسی ہماری ذمہ داری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں