کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) کینسر مختلف بیماریوں کی تشخیص کیلئے جناح ہسپتال نے سرکاری ہسپتالوں میں ڈجیٹل پیتھالوجی سسٹم کرنے کا منصوبہ پیش کردیا
محکمہ صحت نے اس منصوبہ کو آئندہ مالی سال کے بجٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ، کینسر کے مرض کو فوری طور پر شناخت کیلئے سہولت فراہم کی جائے گی تاکہ فوری علاج شروع کیا جاسکے
کم سے کم وقت میں سرجری کی جائے گی تاکہ مریض کو ذہنی پریشانی سے نجات مل سکے، اس سسٹم کے آنے سے پیتھالوجسٹ پر کام کا دباؤ کم ہوگا اور مریض کے علاج و آپریشن میں آسانی ہوسکے
اس مقصد کیلئے جدید مشینری و آلات خرید کر نصب کئے جائیں گے جس کے بعد انہیں فعال کیا جائے گا، ڈجیٹل پیتھالوجی سسٹم نصب کرنے کا مقصد کینسر کے مرض کی تشخیص کرنا اور فوری علاج کرنا ہے
ڈجیٹل پیتھالوجی سسٹم خریدا جائے گا عملہ بھرتی کرکے انہیں اور ڈاکٹروں کو تربیت دی جائے گی، ہر یونٹ لگانے کا خرچ 36 کروڑ 60 لاکھ روپے ہوگا کینسر کے مریضوں کا سرکاری طور پر کم سے کم رقم میں علاج ہوگا ، محکمہ صحت نے اس منصوبے کو آئندہ مالی سال کے بجٹ میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے


