کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) خاتون سے جنسی زیادتی کے کیس میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار کے خلاف کارروائی شروع کردی
سرکاری وکیل نے ملوث اہلکار کے خلاف کارروائی شروع کرنے کے متعلق سندھ ہائیکورٹ آگاہ کردیا
عدالت نے سرکاری وکیل کے بیان کے بعد درخواست نمٹا دی
متاثرہ خاتون نے ملوث اہلکار کے خلاف ملٹری ٹرائل چلانے کے لئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی
ملزم نے جنسی زیادتی کی ہے اس کا ملٹری ٹرائل کیا جائے ، متاثرہ خاتون کی استدعا
ٹرائل کورٹ نے متعلقہ عسکری حکام کو ملٹری ٹرائل کے لئے معاملہ ارسال کیا تھا
متعلقہ حکام نے ملٹری ٹرائل کی درخواست مسترد کردی تھی
اب کمانڈنگ آفیسر نے اہلکار کے ملٹری ٹرائل کی کاروائی شروع کردی ہے ،سرکاری وکیل
سرکاری وکیل کے بیان کے بعد درخواست گزار کے مطمئن ہونے پر عدالت نے درخواست نمٹادی
قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار یاسین پٹھان سمیت چار ملزمان کے خلاف زیادتی کا مقدمہ دھابیجی میں درج ہے ،سرکاری وکیل
ماتحت عدالت نے سرکاری وکیل کی درخواست پر قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار کا کیس دیگر ملزمان سے الگ کردیا تھا ،سرکاری وکیل
ملزم کے ملٹری ٹرائل کی درخواست مسترد ہونے کے خلاف درخواست دائر کی ہے ،متاثرہ خاتون


