شہدادپور (ایچ آراین ڈبلیو) گورنر سندھ سید نہال ہاشمی نے حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کے سالانہ عرس و میلے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے بعد ماشاء اللہ ہاؤس، ہالا میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) نوابشاہ ڈویژن کے سینئر نائب صدر رانا محمد خالد نے گورنر سندھ سید نہال ہاشمی کو سندھ کی ثقافت کے مطابق لنگی کا تحفہ پیش کیا۔گورنر سندھ سید نہال ہاشمی نے اس محبت بھرے ثقافتی تحفے پر رانا محمد خالد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سندھ کی قدیم ثقافت، روایات اور عوامی اقدار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ملاقات کے دوران ملکی و صوبائی سیاسی صورتحال، عوامی مسائل، پارٹی امور اور تنظیمی معاملات پر بھی تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
5


