کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ عظیم صوفی بزرگ شاہ عبداللطیف بھٹائی کی تعلیمات محبت، امن، بھائی چارے، رواداری، انسان دوستی اور اخوت کا لازوال پیغام ہیں۔ آپؒ نے اپنی شاعری اور روحانی فکر کے ذریعے معاشرے میں محبت، برداشت، باہمی احترام اور اتحاد کو فروغ دیا اور نفرت، تعصب اور تفرقے کی ہر صورت کی حوصلہ شکنی کی، بزرگانِ دین کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر معاشرے سے مذہبی منافرت، لسانی و نسلی عصبیت، فرقہ واریت اور نفرتوں کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔،آج پاکستان کو اتحاد، یکجہتی اور قومی ہم آہنگی کی جتنی ضرورت ہے، اس کے لیے اولیائے کرام کی تعلیمات مشعلِ راہ ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے عظیم صوفی بزرگ شاہ عبداللطیف بھٹائی رحمتہ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کے موقع پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کیا،محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ شاہ عبداللطیف بھٹائی رحمۃ اللہ علیہ نے دین اسلام کی حقیقی روح، امن، محبت، عدل، اخلاق اور انسانیت کی خدمت کا پیغام عام کیا، ان کی تعلیمات آج بھی معاشرے میں امن و استحکام، باہمی احترام اور قومی یکجہتی کے فروغ کے لیے انتہائی مؤثر ہیں،انہوں نے حکومت، تعلیمی اداروں، مذہبی و سماجی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ نئی نسل کو بزرگانِ دین کی سیرت، کردار اور تعلیمات سے روشناس کرائیں تاکہ نوجوان محبت، برداشت، رواداری اور قومی وحدت کے جذبے سے سرشار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک ہمیشہ اولیائے کرام کے افکار و تعلیمات کے فروغ، امتِ مسلمہ کے اتحاد، امن و استحکام اور وطنِ عزیز پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔#
5


