کیف (ایچ آراین ڈبلیو) — روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر بڑے پیمانے پر میزائل حملہ کیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 12 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔
روسی حملے میں بیلسٹک میزائل سمیت مختلف نوعیت کے ہتھیار استعمال کیے گئے۔ رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچا جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں آگ بھڑک اٹھی۔
یوکرینی حکام کے مطابق حملے کے بعد امدادی کارکنوں نے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور سرچ آپریشن شروع کیا۔ صدر زیلنسکی نے ایک مرتبہ پھر مغربی ممالک سے فضائی دفاعی نظام اور خصوصاً پیٹریاٹ انٹرسیپٹرز کی فراہمی بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔
Support HRNW:
انسانی حقوق، امن اور ذمہ دارانہ صحافت کے فروغ کے لیے HRNW کو سپورٹ کریں۔
Support HRNW
Disclaimer:
یہ خبر بین الاقوامی ذرائع اور متعلقہ حکام کی فراہم کردہ معلومات پر مبنی ہے۔ ہلاکتوں اور نقصانات کے اعداد و شمار صورتحال کے مطابق تبدیل ہوسکتے ہیں۔


