5

7 پولیس اہلکار مبینہ اغواء جن کا تعلق ڈیرہ غازیخان ڈویژن کے مختلف علاقوں سے ہے

: راولا کوٹ، آزاد کشمیر الیکشن ڈیوٹی پر جانے والے 7 پٹرولنگ پولیس اہلکار کیری ڈبہ ڈرائیور سمیت مبینہ طور پر اغوا کرلیے گئے۔

کوٹ ادو: مغوی پٹرولنگ پولیس اہلکاروں کا تعلق چوکی ریاض آباد اور چیک پوسٹ ہیڈ تونسہ بیراج سے بتایا گیا ہے۔

کوٹ ادو: ذرائع کے مطابق اغوا کاروں نے مغوی اہلکاروں کے اہلخانہ سے رابطہ کرکے ریاست پاکستان سے اپنے مطالبات منوانے کی شرط رکھی ہے۔

کوٹ ادو: اغوا کاروں نے دھمکی دی ہے کہ 24 گھنٹوں کے اندر مطالبات پورے نہ کیے گئے تو مغوی اہلکاروں کو قتل کردیا جائے گا۔لواحقین

کوٹ ادو: مغوی اہلکاروں کے اہلخانہ شدید کرب اور تشویش میں مبتلا، متعلقہ حکام سے فوری بازیابی کا مطالبہ کردیا۔

کوٹ ادو: کیری ڈبہ ڈرائیور کے بھائیوں کی پریس کانفرنس، کہنا ہے کہ ہمارا بھائی مزدور ہے، مزدوری کے لیے گیا تھا، اسے بھی اہلکاروں کے ہمراہ اغوا کرلیا گیا۔لواحقین

کوٹ ادو: اہلخانہ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اداروں کی جانب سے تاحال کوئی تسلی بخش جواب نہیں مل سکا

اپنا تبصرہ بھیجیں