لاہور پولیس اہلکاروں پر حملوں کے معاملے میں دو پولیس اہلکار حراست میں لے لیے گئے، زیرِ حراست اہلکاروں میں اے ایس آئی جمشید اور ایک کانسٹیبل شامل ہیں، جن سے ریحان بٹ اور اس کے ساتھیوں کے ساتھ مبینہ روابط کے حوالے سے تفتیش جاری ہے۔
نواں کوٹ میں پولیس اہلکاروں پر حملے کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ سب انسپکٹر محسن شہزاد کی مدعیت میں دہشت گردی، قتل، اقدامِ قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا۔
مقدمے کے مطابق تین مسلح ملزمان نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی اور فرار ہوتے ہوئے سرکاری گاڑی بھی چھین لی تھی۔
دوسری جانب تیسرے مفرور ملزم طارق کی شناخت کرلی گئی ہے، جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔
ریحان بٹ اور فیاض بٹ شیخوپورہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں مارے جا چکے ہیں۔


