چلتی کار پر موٹر سائیکل سواروں کی مبینہ فائرنگ، گردن میں گولی لگنے سے جاں بحق، بہن شدید زخمی، کار ڈمپر سے جا ٹکرائی
ٹیکسلا ( رپورٹر) تھانہ ٹیکسلا کی حدود میں ٹک ٹاکر شمو بی بی عرف عائشہ کو مبینہ طور پر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، جبکہ اس کی بہن اسیہ مبینہ فائرنگ کے دوران شدید زخمی ہوگئی۔ ایف آئی آر کے مطابق واقعہ 14 اگست کو شام تقریباً 4 بج کر 40 منٹ پر اٹک پٹرول پمپ کے سامنے پیش آیا۔
مدعی فضل ولد صاحب زادہ قوم مشوانی، ساکن یکہ گدوالیاں تحصیل و ضلع ہری پور، حال A بلاک گلی نمبر 19 فیصل ہلز ٹیکسلا نے مبینہ طور پر پولیس کو بتایا کہ وہ تقریباً 7،8 ماہ سے فیصل ہیم میں اہلخانہ کے ہمراہ رہائش پذیر ہے۔ وقوعے کے روز شمو بی بی عرف عائشہ کے موبائل پر کاشف عرف کاشی کی مبینہ کال آئی، جس میں اسے جلدی گھر سے نکلنے کا کہا گیا۔ شمو بی بی اپنی بہن اسیہ عمر تقریباً 15،16 سال اور بھائی نعمت اللہ کے ہمراہ سیاہ رنگ کی ہنڈا کار نمبر 609-BW میں گھر سے روانہ ہوئی۔ایف آئی آر کے مطابق مبینہ طور پر اٹک پٹرول پمپ کے سامنے موٹر سائیکل سوار دو افراد، جن کی عمریں تقریباً 30 سے 35 سال اور لباس شلوار قمیض تھا، کار کے قریب آئے۔ موٹر سائیکل پر پیچھے بیٹھے شخص نے مبینہ طور پر شمو بی بی پر سیدھے فائر کیے، ایک گولی مبینہ طور پر اس کی گردن پر لگی، جس کے بعد گاڑی بے قابو ہوکر ڈمپر سے جا ٹکرائی اور اسیہ شدید زخمی ہوگئی۔ زخمی اسیہ کو مبینہ طور پر علاج کیلئے اسلام آباد منتقل کردیا گیا جبکہ شمو بی بی مبینہ فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہوگئی۔مدعی کے مطابق شمو بی بی گزشتہ 3،4 سال سے ٹک ٹاک بنا رہی تھی۔ ایف آئی آر میں مبینہ طور پر بتایا گیا کہ اس کا کوثر اور جاوید عرف شاہین کے ساتھ رقم کا لین دین تھا اور شمو بی بی نے مبینہ طور پر دونوں کی جانب سے قتل کی دھمکیوں کا بتایا تھا۔ مدعی نے مبینہ شبہ ظاہر کیا کہ کوثر اور جاوید عرف شاہین نے رقم ہڑپ کرنے کی خاطر خود یا دو نامعلوم افراد کے ذریعے شمو بی بی کو مبینہ طور پر قتل کروایا، جبکہ کاشف عرف کاشی کی مبینہ ایما بھی شامل تھی۔پولیس کے مطابق نعش کو THQ ہسپتال ٹیکسلا منتقل کرکے مبینہ طور پر پوسٹ مارٹم کیلئے حوالے کیا گیا۔ درخواست اور حالات و واقعات کی روشنی میں بادی النظر میں 302، 324، 109 اور 34 ت پ کا جرم بنتا تھا، جس پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔ مقتولہ کا بھائی نعمت اللہ مبینہ ملزمان کو سامنے آنے پر شناخت کرسکتا ہے۔
3


