27

ضلع کیماڑی پولیس کی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کاروائیاں

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیماڑی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں میں مجموعی طور پر 18 ملزمان کو گرفتار کیا۔

گرفتار ملزمان میں 01 اسٹریٹ کریمنل، 01 منشیات فروش، 05 گٹکا سپلائر / فروش, 04 اسمگلر، 02 غیرقانونی افغان شہری اور 05 دیگر جرائم میں ملوث ملزمان شامل ہیں۔

گرفتار ملزمان کے قبضے 01 عدد غیرقانونی پستول، 03 مسروقہ موبائل فون، 610 گرام چرس، 800 کلو چھالیہ، 142 کلو گٹکا ماوا، 50 کلو چائنا نمک، 40 کلو اسمگل شدہ نسوار اور 150 کلو اسمگل شدہ خشک دودھ برآمد ہوا۔

ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں