**حیدرآباد (ایچ آراین ڈبلیو)** – تھانہ حالی روڈ کی حدود غریب نواز کالونی میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اپنی اہلیہ کو مبینہ طور پر گولی مار کر قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق آج صبح ملزم **قربان علی ولد جمو ابڑو** نے اپنے گھر میں اپنی اہلیہ **مسمات زبیدہ** پر پستول سے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئیں۔
اطلاع ملتے ہی حالی روڈ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمی خاتون کو فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا، تاہم وہ دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئیں۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر **ایس ڈی پی او حالی روڈ شفق انور راجپوت** کی سربراہی میں **ایس ایچ او حالی روڈ انسپکٹر آغا اسد اللہ پٹھان** نے **اے ایس آئی نور محمد کھوسو** اور پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم قربان علی کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے گرفتار ملزم کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمد کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سے واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ قانونی کارروائی ضابطے کے مطابق عمل میں لائی جا رہی ہے۔
**مزید انسانی حقوق اور قومی و عالمی خبروں کے لیے ملاحظہ کریں:**
[https://www.hrnww.com](https://www.hrnww.com)
**HRNW کی حمایت کریں:**
[https://www.hrnww.com/?page_id=1083](https://www.hrnww.com/?page_id=1083)
**اہم ہدایت (Important Note):**
یہ خبر پولیس کے جاری کردہ ابتدائی بیان اور دستیاب معلومات پر مبنی ہے۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، جبکہ ملزم پر عائد الزامات عدالت میں ثابت ہونا باقی ہیں۔ HRNW غیرجانبدار، مستند اور حقائق پر مبنی صحافت کے اصولوں پر کاربند ہے۔


