کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) تھانہ لانڈھی پولیس نے موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزم محمد حمزہ ولد محمد سلیم کو، لانڈھی نمبر 6، کراچی سے اس وقت گرفتار کر لیا جب وہ دو موٹر سائیکلوں کو کھول رہا تھا۔
ملزم کے قبضے سے تھانہ عوامی کالونی کی حدود سے چوری شدۃ ایک موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی،
جبکہ ایک دوسری موٹر سائیکل کے انجن، چیسیز اور دیگر پرزہ جات بھی قبضے میں لے لیے گئے۔
برآمد ہونے والی موٹر سائیکل تھانہ عوامی کالونی کے مقدمہ نمبر 525/2026 سے متعلق پائی گئی۔
ملزم کو مذکورہ مقدمہ میں گرفتار کر کے مزید تفتیش کے لیے اے وی ایل سی (AVLC) لانڈھی ڈویژن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ملزم کے سابقہ کرمنل ریکارڈ کی جانچ جاری ہے جبکہ مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔


