**کراچی (ایچ آراین ڈبلیو)** – ضلع کیماڑی پولیس کے **تھانہ شیرشاہ** نے انٹیلی جنس اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر **غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو سہولت فراہم کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار** کر لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت **افضل شاہ ولد گل محمد** کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے غیرقانونی افغان شہریوں کو **نادرا شناختی کارڈ بنوانے میں مبینہ طور پر معاونت اور سہولت کاری** فراہم کی۔
پولیس کے مطابق ملزم نے ایک غیرقانونی طور پر مقیم افغان خاتون کو اپنی بہن، دو لڑکیوں کو بیٹیاں اور ایک لڑکے کو بیٹا ظاہر کرکے مبینہ طور پر نادرا شناختی کارڈ بنوائے۔
پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف **دفعہ 1/13 نادرا ایکٹ** اور **دفعہ 14 فارنرز ایکٹ** کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
کیماڑی پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکی افراد کو **مکان، دکان، گودام کرائے پر دینے، ملازمت فراہم کرنے یا کسی بھی قسم کی سہولت کاری** سے گریز کریں، بصورت دیگر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
🤝 **دنیا کی نمبر 1 ہیومن رائٹس نیوز ایجنسی HRNW کو سپورٹ کریں**
👉 [https://www.hrnww.com/?page_id=1083](https://www.hrnww.com/?page_id=1083)
⚠️ **اہم ہدایت (Important Note)**
یہ خبر پولیس کے جاری کردہ بیان پر مبنی ہے۔ HRNW (hrnww.com) ملزم پر عائد الزامات یا تفتیشی دعوؤں کی آزادانہ تصدیق نہیں کرتا۔ کسی بھی شخص کو عدالت کے فیصلے تک قانوناً بے گناہ تصور کیا جاتا ہے۔


