کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ایس ایس پی انویسٹیگیشن ملیر کی ہدایت پر مختلف مقدمات میں مطلوب ملزمان گرفتار ، مغویہ / گمشدہ بازیاب شناخت پریڈ کا میاب:-
1- تھا نہ شاہ لطیف ٹاؤن:-
تفتیشی ٹیم تھا نہ شاہ لطیف ٹاؤن نے مقدمہ الزام نمبر 908/26 بجرم دفعہ 395 ت پ میں گرفتار ملزمان 1- محمد دلشاد ولد بشیر احمد ،2- محمد وسیم ولد عبد الکریم ،3- ثناءاللہ ولد عبید اللہ ،4- جام سومار ولد عنایت اللہ کی نشاندہی پر مقدمہ ہذا میں چھینی گئی رقم سے مزید دس لاکھ روپے برآمد کئے۔
2- دوسری کاروائی میں تفتیشی ٹیم تھا نہ شاہ لطیف ٹاؤن نے مقدمہ الزام نمبر 1256/26 بجرم دفعہ 365-B ت پ میں مغویہ / گمشدہ سمیہ دختر محمد یعقوب کو بازیاب کیا۔
3- تھا نہ بن قاسم :-
تفتیشی ٹیم تھا نہ بن قاسم نے مقدمہ الزام نمبر 432/26 بجرم دفعہ 354/509/506/34 ت پ میں ملوث ملزم محمد صالح ولد یعقوب کو گرفتار کیا۔
4- تھا نہ اسٹیل ٹاؤن:-
تفتیشی ٹیم تھا نہ اسٹیل ٹاؤن نے مقدمہ الزام نمبر789/26 بجرم دفعہ 489-F ت پ میں ملوث ملزم افتخار شاہ ولد جعفر شاہ کو گرفتار کیا۔
5- دوسری کاروائی میں تفتیشی ٹیم تھا نہ اسٹیل ٹاؤن نے مقدمہ الزام نمبر 762/26 بجرم دفعہ 392/397/34 ت پ و۔ مقدمہ الزام نمبر 602/26 بجرم دفعہ 392/397/34 ت پ میں ملوث ملزم پیار علی ولد ذوالفقار علی کو گرفتار کیا۔
بازیاب کو مجاز عدالت میں برائے بیان پیش کیا جائے گا ۔
گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطہ کی کارروائی جاری ہے ۔
مزید تفتیش جاری ہے ۔
شناخت پریڈ :- ( تھا نہ شاہ لطیف ٹاؤن)
تفتیشی ٹیم تھا نہ شاہ لطیف ٹاؤن نے مقدمہ الزام نمبر 1328/26 بجرم دفعہ 392/397/34 ت پ میں گرفتار ملزم علی گل ولد امیر بخش کی مجاز عدالت کے روبرو شناخت پریڈ کروائی ۔
دوران شناخت پریڈ مدعی مقدمہ نے مجاز عدالت کے روبرو بخوبی شناخت کیا۔


