23

عدالت نے 20 کلو چرس برآمدگی کیس کا فیصلہ سنادیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)عدالت نے 20 کلو چرس برآمدگی کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے عدم شواہد کی بنیاد پر چاروں ملزمان کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ پراسکیوشن ملزمان کے خلاف الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہی۔

بری ہونے والے ملزمان میں شیر زمان، گلاب خان، ثاقب اور عبدالرؤف شامل ہیں۔ عدالت نے چاروں ملزمان کو فوری طور پر جیل سے رہا کرنے کا حکم جاری کیا۔

پراسکیوشن کے مطابق ملزمان کو ایس آئی یو نے 31 نومبر 2025 کو فرئیر تھانے کی حدود سے گرفتار کیا تھا، جبکہ گرفتاری کے دوران چار بیگز سے مجموعی طور پر 20 کلو چرس برآمد ہونے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

دوسری جانب وکیلِ صفائی نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان بے قصور ہیں اور پولیس نے انہیں جھوٹے مقدمے میں ملوث کیا۔ وکیلِ صفائی کے مطابق پراسکیوشن کی جانب سے پیش کیے گئے گواہان کے بیانات میں واضح تضاد پایا گیا، جس کے باعث مقدمہ ثابت نہ ہو سکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں