لاہور(ایچ آراین ڈبلیو) نوکری کا جھانسا دے کر 20 سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو قلعہ گجر سنگھ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی قلعہ گجر سنگھ پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی اور کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو جائے وقوعہ سے حراست میں لے لیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے متاثرہ لڑکی کو ملازمت کا جھانسا دے کر اپنے گھر بلایا اور اکیڈمی کے اخراجات اٹھانے کا لالچ دے کر اسے ورغلایا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جب متاثرہ لڑکی ملزم کے گھر پہنچی تو وہاں اس کے علاوہ کوئی اور شخص موجود نہیں تھا۔ ملزم نے گھر کو لاک کر کے لڑکی کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس نے متاثرہ لڑکی کے بیان پر ملزم مجاہد خان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
اس موقع پر چوہدری اثر نے کہا کہ زیادتی جیسے گھناونے جرائم میں ملوث عناصر کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں۔ ایسے ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ متاثرہ افراد کو انصاف اور معاشرے کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔


