19

ایس پی اقبال ٹاؤن کی زیرِ نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ، 5 ملزمان گرفتار

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)ایس پی اقبال ٹاؤن سدرہ خان کی زیرِ نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اسی سلسلے میں شیراکوٹ اور مسلم ٹاؤن پولیس نے مشترکہ کارروائیوں کے دوران پانچ منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق شیراکوٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے طلحہ، امیر حمزہ اور غلام حیدر کو گرفتار کیا، جبکہ مسلم ٹاؤن پولیس نے منشیات فروش سبحان اور عبدالرحمن کو حراست میں لیا۔

ایس پی اقبال ٹاؤن سدرہ خان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان لاہور کے مختلف علاقوں میں منشیات فروخت کرنے میں ملوث تھے۔ کارروائیوں کے دوران ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر لاکھوں روپے مالیت کی 7 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ طلحہ، امیر حمزہ، غلام حیدر، سبحان اور عبدالرحمن کے خلاف مقدمات درج کر کے انہیں مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ایس پی اقبال ٹاؤن نے کامیاب کارروائی پر شیراکوٹ اور مسلم ٹاؤن پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے واضح کیا کہ منشیات فروشوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور اس ناسور کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں