کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایسٹ زون کے انویسٹیگیشن ونگ ملیر نے ایس ایس پی انویسٹیگیشن ملیر کی ہدایات پر مختلف مقدمات میں مطلوب اور مفرور ملزمان کے خلاف مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد گرفتاریاں عمل میں لائیں۔
تفصیلات کے مطابق:
1) تھانہ ملیر کینٹ:
تفتیشی ٹیم نے مقدمہ الزام نمبر 324/26 بجرم دفعہ 324 ت پ میں نامزد ملزم راشد علی ولد گلاب علی کو گرفتار کر لیا۔
2) تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن (پہلی کارروائی):
مقدمہ الزام نمبر 1202/26 بجرم دفعہ 496A/A364 ت پ میں ملوث ملزمان مبین علی ولد اعجاز علی اور عامر رضا ولد غلام رضا گرفتار کر لیے گئے۔
3) تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن (دوسری کارروائی):
مقدمہ الزام نمبر 1251/26 بجرم دفعہ 365/34 ت پ میں ملوث ملزمان نوید احمد ولد مختیار احمد، محمد ابراہیم ولد غلام رسول اور ذیشان علی ولد عبدالغفار کو گرفتار کیا گیا۔
4) تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن (تیسری کارروائی):
مقدمہ الزام نمبر 1354/25 بجرم دفعہ 392/397/34 ت پ میں مفرور ملزم عمران ولد محبوب علی گرفتار کر لیا گیا۔
5) تھانہ شرافی گوٹھ (پہلی کارروائی):
مقدمہ الزام نمبر 320/26 بجرم دفعہ 324/34 ت پ میں نامزد ملزم عبدالرحمان ولد محمد ایاز گرفتار ہوا، جو مقدمہ الزام نمبر 28/26 بجرم دفعہ 147/148/149/324 ت پ میں بھی مفرور تھا۔
6) تھانہ شرافی گوٹھ (دوسری کارروائی):
مقدمہ الزام نمبر 295/26 بجرم دفعہ 376 ت پ میں نامزد ملزم نجم الدین ولد محمد اشرف کو گرفتار کیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کو مجاز عدالت میں پیش کیا جائے گا جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔


