کراچی(ایچ این ڈبلیو)ایسٹ زون کے تھانہ فیروز آباد پولیس اور شاہین فورس جمشید ڈویژن نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر طارق روڈ کے قریب کارروائی کی گئی، جہاں سے انتھونی ولد سیمسن کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزم متعدد اسٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے، جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں اسے موٹر سائیکل چوری کرتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک عدد غیر قانونی اسلحہ پستول بمعہ ایمونیشن برآمد کی گئی ہے۔ ملزم کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
حکام کے مطابق ملزم کے سابقہ مجرمانہ ریکارڈ اور اس کے دیگر ساتھیوں کے بارے میں بھی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں، جبکہ مزید گرفتاریوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔


