کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کراچی میں گاڑی چوری کے ایک مقدمے میں پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا اور چوری شدہ ہائی روف گاڑی بھی برآمد کرلی۔
ایس ایس پی خالد مصطفیٰ کورائی کی ہدایت پر اے وی ایل سی (AVLC) کے ڈی آئی او، پی آئی انار (جمشید ڈویژن) کی ٹیم نے کارروائی کی۔ پولیس کے مطابق گاڑی چوری میں ملوث ملزم محمد آصف ولد عاشق کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے چوری شدہ ہائی روف گاڑی برآمد کی گئی، جو تھانہ فیروز آباد میں درج مقدمہ الزام نمبر 637/2026 دفعہ 381-A کے تحت چوری شدہ تھی۔
مقدمے میں نامزد دوسرا ملزم اللہ نواز ولد حیات محمد تاحال مفرور ہے، جس کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے نیٹ ورک اور دیگر ممکنہ ساتھیوں کے حوالے سے بھی تفتیش جاری ہے۔


