23

ایسٹ زون میں پولیس کی مشترکہ کارروائی، اسٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) ایسٹ زون میں تھانہ فیروز آباد پولیس اور شاہین فورس جمشید ڈویژن نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل لفٹنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر طارق روڈ کے قریب کارروائی کی گئی، جہاں سے ملزم انتھونی ولد سیمسن کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی اسے موٹر سائیکل چوری کرتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے ایک عدد غیر قانونی پستول بمعہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم کے سابقہ مجرمانہ ریکارڈ اور اس کے دیگر ساتھیوں کے بارے میں بھی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں، جبکہ مزید انکشافات کی توقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں